ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیانہ ہاوسنگ سکیم سکینڈل،شاہد شفیق ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کے سپرد

لاہور: عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو نیب نے گزشتہ روزڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی نشاندہی پر حراست میں لیا تھا۔
نیب نے شاہد شفیق کو سخت سکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اورعدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا ،ملزم کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں عدالت سے 14 روزہ ریمانڈ لیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں