ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ن لیگ کے جلسے میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی

پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر شہباز شریف کے جلسے کے اختتام پر ایک خاتون کے ساتھ کچھ افراد کی جانب سے بدتمیزی کی گئی اور دھکم پیل میں خاتون کو زخم بھی آئے۔

جلسے کے اختتام پر کچھ مرد خواتین کے پنڈال میں گھس گئے اور مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی کارکن زیبا رانا کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے کہا اور اسی دوران ان کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی، متاثرہ خاتون کو جان بچانے کی کوشش میں زخم بھی آئے۔

جلسے میں شریک دیگر خواتین اور مسلم لیگ (ن) کے ورکرز نے بڑی مشکل سے خاتون کو پنڈال سے نکالا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں