یاد رہے کہ میاں طارق محمود پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر 2013ء کے انتخابات میں حلقہ این اے 98 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے دو ساتھی ایم پی ایز کے ساتھ ن لیگ کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
میاں طارق محمود نے آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
میں گجرانوالہ سے ن لیگ کےممبر قومی اسمبلی، میاں طارق کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان کا حکمران پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونا ن لیگ کی گرتی ساکھ اور تحریک انصاف کی عوام میں بڑھتی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ انشاءاللہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے۔
میں گجرانوالہ سے ن لیگ کےممبر قومی اسمبلی، میاں طارق کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان کا حکمران پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونا ن لیگ کی گرتی ساکھ اور تحریک انصاف کی عوام میں بڑھتی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ انشاءاللہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے۔ pic.twitter.com/usLiSJT05o
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) February 27, 2018
دوسری جانب سابق ایم این اے جواد حسن اور حنیف پتافی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ جواد حسن اور حنیف پتافی کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
خیال رہے کہ جواد حسن اورکزئی ایجنسی سے ایم این اے رہ چکے ہیں جبکہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے حنیف پتافی کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔