کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ضلع ملیر کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے قتل کے مقدمے میں جھوٹی گواہی دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے عدم شواہد کی بنا پر چار ملزمان کو بری کردیا۔ بدھ کو ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے قتل کے مقدمے میں جھوٹی گواہی دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر چار ملزمان اقبال نیازی، جاوید نیازی، مسمات شہناز اور مسمات شازیہ کو بر ی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر مسمات آمنہ بی بی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے جھوٹی گواہی دینے پر مدعی مقدمہ اور ایک گواہ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جھوٹی گواہی دینے پر 8 پولیس اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- الیکشن کمیشن کے طریقۂ کار کے خلاف داخل نئی عرضی پر بھی سماعت کے لیے سپریم کورٹ راضی
- آسٹریلیا میں ویزا کے اصول تبدیل، اب ہندوستانیوں کو دینا ہوگا فنگر پرنٹ!
- ’مودی جی سے کہیے کہ گیانیش کمار کو ہٹائیں، 30 سیکنڈ میں تحریک رک جائے گی‘، تاجروں کو راہل گاندھی کا مشورہ
- ’مہاراشٹر ایس آئی آر میں 33 فیصد نام حذف ہوئے‘، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بھیجا نوٹس
- لکھیم پور کھیری تشدد: سپریم کورٹ نے آشیش مشرا کو دیوالی پر اہل خانہ سے ملنے کی دی اجازت
