ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہریار منور کا نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے دور رہنے کا مشورہ

 کراچی: معروف اداکار شہریار منور نے نوجوانوں کو خبر دار کرتے ہوئے سگریٹ نوشی سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

شہریار منور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں وہ ہاتھ میں سگریٹ پکڑے سنجیدہ انداز میں کھڑے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی انتہائی بُری عادت ہے جس سے میں بھی بہت متاثر ہوا ہوں اور مجھے اُمید ہے کہ جلد اس کو چھوڑ دوں گا۔

شہریار منور نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان جو میری اس پوسٹ کو پڑھ رہے ہیں وہ سگریٹ نوشی سے دور رہیں کیوں کہ یہ صحت کے لئے مضر ہے۔

اداکار نے کہا کہ اس تصویر کے بعد سے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ جب بھی میں اس طرح کی پوسٹ شیئر کروں گا تو کیپشن دیتے ہوئے خبردار ضرور کروں گا کہ سگریٹ نوشی جان لیوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں