ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر کیساتھ تصویر وائرل

نیو یارک: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

رواں سال تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان کی کامیاب ترین اداکارہ مہوش حیات ان دنوں فیملی کے ہمراہ امریکا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور ایسے میں وہ نیویارک میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن دیکھنے پہنچ گئیں جہاں ان کی ملاقات بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس سے ہوئی۔

مہوش حیات نے امریکی گلوکار نک جونس کے ہمراہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ’یو ایس اوپن مینس سیمی فائنل‘ کے دوران نک جونس اور میری ایک بات مشترک تھی کہ ہم دونوں ہی رافیل نڈال کو سپورٹ کررہے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پریانکا حب الوطنی کے لبادے میں نسل پرستی کو ہوا دے رہی ہیں، مہوش حیات

واضح رہے مہوش حیات وقتاً فوقتاً مودی حکومت اور بالی ووڈ کو مختلف طریقوں سے تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران یونیسف کے امن کی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کو سپورٹ کرنے پر مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں