ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ اسمبلی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہورہا ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی وفاقی حکومت پر کڑی تنقید

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہورہا ہے۔ سندھ اسمبلی کے ممبران کے ساتھ غیرمنصافانہ رویہ رکھا جارہا ہے۔ میڈم فریال تالپور ایم پی اے ہیں، اُن کا استحقاق ہے کہ وہ اسمبلی کے اجلاس اور کمیٹیز میں شرکت کریں جو کہ حکومت کی جوابداری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رول بیاسی یہ کہتا ہے کہ ممبر حراست میں ہو تو وہ اجلاس میں شرکت کرسکتا ہے۔ میں نے خود چیف سیکریٹری پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کی کہ فریال تالپور کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی بھی ہوگیا لیکن پروڈکشن آرڈر نہیں پر عمل نہیں ہوا۔ نیب کے چیئرمین کو خط لکھا تھا تو انہوں نے فوری اُن کو اجلاس میں بھیجا۔ اب وہ جیل کسٹڈی میں ہیں، جیل حکام قانون کے پابند ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں