ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے ہیڈ فون لگا کر خطاب سنا،شہباز کیلئے کیک، بلاول نہ آئے

صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے 5 بجکر 20 منٹ پر ایوان میں داخل ہوئے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لئے 5 بجکر 20 منٹ پر ایوان میں داخل ہوئے ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی ان کے ہمراہ تھے ٭ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے لئے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ کے بعد آئے ، وزیر اعظم سمیت کسی حکومتی رکن کے ساتھ مصافحہ نہ کیا اور خاموشی سے اپنی نشست پر چلے گئے ٭ مسلم لیگ ن کے ایم این اے کھیل داس کوہستانی نے شہباز شریف کو کراچی کی معروف بیکری کا کیک پیش کیا٭گیلری میں موجود مسلح افواج کے سربراہوں ، سفیروں ،وزرا اعلیٰ اور گورنرز نے آخر تک صدر کا خطاب سنا ٭ اپوزیشن ارکان کے شور شرابے پر وزیراعظم نے صدر کا خطاب ہیڈ فون لگا کر سنا٭ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں