ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بلی کے قتل کے مقدمے مقامی عدالت کا کا فیصلہ بلی کے لاواہقین کو انصاف کیو نہیں مل سکا جانئے اس خبر میں

راچی کی مقامی عدالت نے بلی کے قتل کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناکافی شواہد کی بناء پر ملزمہ کو بری کردیا۔


رواں سال فروری میں ڈیفنس کے ایک شہری کی پالتو بلی ایک خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی تھی جس کے بعد شہری نے مقدمے کے اندراج کیلئے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں شہری کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈیفنس فیز 8 درخشاں تھانے کی حدود میں یکم فروری کو پیش آیا جس پر عدالت نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
ب اس مقدمے میں عدالت نے ناکافی شواہد کی بناء پر ملزمہ کو بری کردیا ہے۔

عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ ملزمہ اور مدعی دونوں ہی کی جائے وقوع پر موجودگی کے ثبوت نہیں لہٰذا کیس پر مزید کارروائی عدالتی وقت کا ضیاع ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ خاتون نے بلی کو جان بوجھ کر ہلاک کیا، بلی کسی کی ملکیت نہیں تھی لہٰذا اس کی قیمت کا تعین بھی نہیں کیا جاسکتا۔

فیصے کے مطابق بلی کی ہلاکت ایک پراسرار واقعہ ہے جس میں مدعی ہی کیس کا واحد گواہ ہے۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں