ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکہ ترنم نور جہاں کے پوتے اور نواسے جائیداد کیلئے لڑ پڑے

شاہ نور اسٹوڈیو کی جگہ خالی کرنے کیلئے فخر امام اور مظہر امام کی احمد علی بٹ اور مصطفی بٹ کو آفر
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ ترنم نورجہاں کی جائیداد کا تنازع نواسے اور پوتے آمنے سامنے، مگر سب کا سامنے آنے سے انکار۔ ملکہ ترنم نورجہاں مرحومہ کے نواسے اور پوتے جائیداد کے حصول کے لیے آمنے سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس جائیداد شاہ نور اسٹوڈیو کی قیمت کروڑوں میں ہے، نورجہاں کے پوتے فخر امام اور مظہر امام نے احمد علی بٹ اور مصطفی بٹ کو آفر کی ہے کہ ہم آپ کو دو کروڑ روپیہ دیتے ہیں آپ کوئی اور کاروبار کرلیں۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد علی بٹ نے اپنے ماموں کے بیٹوں کو یہ آفر کی ہے کہ 4 کروڑ لے لیں اور یہ جگہ خالی کردیں۔ یاد رہے کہ شاہ نور اسٹوڈیو ایک بڑی جگہ پر مشتمل ہے اور یہ اس کا چوتھا حصہ ہے جسے شوکت حسین رضوی نے اپنی بیٹی ظل ہما کو اپنی جائیداد سے عاق کر دیا تھا، ذرائع کے مطابق بھائی نے وہ حصہ اپنی بہن کو دیا اور ظل ہما اپنے بھائی اور ان کے بیٹوں سے بہت پیار کرتی تھیں مگر اب ان کے بچے اس جائیداد میں سے حصہ مانگ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں