ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بختاور بھٹو زرداری نے خورشید شاہ کی گرفتاری کو فاشزم قرار دے دیا

خورشید شاہ کی گرفتاری طاقت کا ایک اور مظاہرہ ہے‘نیب نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا
پاکستان تحریک انصاف ہر وقت سندھ حکومت گرانے کی باتیں کرتی رہتی ہے‘ ٹوئٹر پر جاری بیان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کو فاشزم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری طاقت کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔بختاور بھٹو نے لکھا کہ خورشید شاہ کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں نے ناجائز اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انھیں بغیر کسی تحقیقات کے گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر وقت سندھ حکومت گرانے کی باتیں کرتی رہتی ہے۔ خورشید شاہ کی گرفتاری فاشزم کا ایک نیا چہرہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں