
ان کے ڈھول کا پول کھل چکا ہے۔ عوام پی ٹی آئی حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں
ایک سلیکٹڈ وزیراعظم کی اتنی حیثیت نہیں کسی کو این آر او دے سکیں‘سینیٹر پیپلزپارٹی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں، ان کی اتنی حیثیت نہیں کہ کسی کو این آر او دے سکیں۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ این آر او نہ دینے کی بات کرکے عمران خان اپنی اہمیت بتانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ عمران خان دراصل خود این آر او لینے کے چکر میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کسی صورت عمران خان کو این آر او نہیں دے گی۔ ان کے ڈھول کا پول کھل چکا ہے۔ عوام پی ٹی آئی حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔