اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور پر 4 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت کی۔ نیب ٹیم نے گرفتار ملزم آصف زرداری کو پیش کیا تاہم فریال تالپور سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے پیش نہ ہوئیں۔عدالت نے ریفرنس کی نقول آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکلا کو دینے کا حکم دیا جس کی فورا تعمیل کردی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود سابق صدر کو جیل میں اے سی نہیں دیا گیا، فریج کی بجائے برف کے ڈبے دے دیئے گئے۔ اس موقع پر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ہندوکش ہمالیہ میں پھر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، 1950 کے بعد سب سے طاقتور ’ال نینو‘ کا خدشہ لاحق
- عوام کو لگا مہنگائی کا ڈبل جھٹکا، سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ
- ’بدعنوانی کھا رہی ہے روزگار اور تنخواہ‘، بے روزگاری سے متعلق وزیر اعظم مودی کی تشویش پر ششی تھرور کا جواب
- سپرٹیک معاملے کی سماعت سے چیف جسٹس سوریہ کانت نے خود کو کیوں کیا علیحدہ؟
- شیئر مارکیٹ کریش: ایک ہی جھٹکے میں سرمایہ کاروں کے 5 لاکھ کروڑ روپے ڈوبے، سینسیکس میں 1800 پوائنٹس کی گراوٹ
