ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افواجِ پاکستان کا بھارتی آرمی چیف کی گیڈربھبکیوں پر کرارا جواب

 راولپنڈی: افواجِ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کے ایک اورآپریشن کی ڈرامے بازیاں سامنے آگئیں جب کہ پاکستانی فوج بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

بھارتی آرمی چیف کی گیڈربھبکیوں پر افواج پاکستان نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ناکامیوں کوچھپانے کے لئے بھارت الٹے بیانات اور غلط بیانی سے کام لے رہا ہے، جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی فوجی کمانڈروں کے غیرذمہ دارانہ بیانات فرسٹریشن کا اظہار ہے جب کہ بھارتی جرنیل عالمی دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری دہشت گردی اور بربریت سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر آصف غفور کے مطابق بھارت کے ایک اورآپریشن کی ڈرامے بازیاں سامنے آگئیں ، بھارتی فوجی کمانڈر مقبوضہ کشمیر میں صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے اوربھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات سے ہٹانے میں ناکام ہو چکا ہے، اگربھارت نے کسی قسم کی بھی چھیرچھاڑ کی تو اس کے خطے کے امن پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں