ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد کے طلبا و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری, نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے تحت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزاسلام آباد کے طلبا کی درخواستیں آن لائن پورٹل پر وصول کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے وہ طلبا جنہوں نے پنجاب کاانٹری ٹیسٹ پاس کیا ہے، درخواستیں دینےکےاہل ہوں گے۔

طلبا 26 ستمبرسےآن لائن پورٹل پراوپن میرٹ کیلئےدرخواستیں جمع کراسکیں گے، آخری تاریخ 30ستمبرہے۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے وفاقی دارالحکومت کے طلبا کا کوٹہ ختم کر دیا گیا تھا۔

اس اقدام پروالدین نے اس امتیازی سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لے کر پرانی داخلہ پالیسی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سے پہلے اسلام آباد کے طلبا اوپن میرٹ پر داخلہ لے سکتے تھے۔

تمام میڈیکل کالجزمیں فاٹا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اوورسیز پاکستانیز، دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں اور دوسرے صوبوں کا کوٹہ شامل تھا لیکن حیرت انگیز طور پرنئی پالیسی میں پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں وفاقی دارالحکومت کے طلبا کا کوٹہ مختص نہیں کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے طلبا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزلاہورکے تحت انٹری ٹیسٹ میں شریک بھی ہوئے تھے تاہم بعد ازاں پراسپیکٹس میں واضح طور پر لکھا گیا کہ اوپن میرٹ پر صرف پنجاب کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل رکھنے والے طلباء ہی داخلےکے اہل ہیں۔

اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں طالبہ کی دائر کردہ درخواست پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایسوسی ایشن سے جواب بھی طلب کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں