ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شیخ علی بن عبداللہ الثانی کی ملاقات، شیخ علی بن عبداللہ الثانی انٹرنیشنل اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹواور شاہی خاندان کے رکن ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں معاشی تعاون میں اضافے کے لئے سیکیورٹی اور سازگار ماحول کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، معززمہمان نے ملک و خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، غیرملکی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے امن کا قیام ضروری ہے۔ شیخ علی بن عبداللہ الثانی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں