واشنگٹن (نیٹ نیوز) طاقتور ترین امریکی صدر کی محفوظ ترین رہائش گاہ وائٹ ہائوس میں ایک چوہا گھس گیا اور عملے کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ وائٹ ہائوس میں معمول کی پریس بریفنگ کے لیے صحافی بریفنگ روم میں جمع تھے کہ ہال میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک چوہا کمرے کی چھت پر لگی سیلنگ سے مقامی ٹی وی چینل کے نمائندے پیٹر الیگزینڈر کی گود میں آگرا، جس کے بعد چوہا دوڑتا ہوا ایک شیلف کے پیچھے تاروں میں چھپ گیا۔ چوہے کو دیکھ کر کچھ صحافی تو ڈر کر پیچھے ہٹ گئے جبکہ باقی اس کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے لگے جبکہ دیگر عملہ اسے بھگانے اور پکڑنے میں لگ گیا۔ وائٹ ہائوس میں ہونے والے اس دلچسپ واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- قانون ساز کونسل انتخابات: 4 ریاستوں کی 28 سیٹوں پر ووٹنگ شروع، اتر پردیش پر سبھی کی نظریں مرکوز
- بجلی ملازمین کی ہڑتال سے گروگرام سمیت ہریانہ کے کئی علاقوں میں لوگ پریشان، کمپنیوں میں لٹکا تالا، پانی کی سپلائی متاثر
- الیکشن کمشنرز سندھو اور جوشی نے کی تھی الیکشن کمیشن کے ایک افسر کی شکایت، پھر کیوں نہیں ہوئی کارروائی؟
- مریخ پر نمودار ہونے والے پُراسرار بادل سے متعلق انکشاف!
- پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفر کیلئے تیار
