ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رحیم یار خان میں بیٹے نے ماں کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کردیا

رحیم یار خان میں ہونہار بیٹے نے اپنی والدہ کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کرکے مثال قائم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں ہونہار بیٹا استاد اور ماں اس کی شاگرد بن گئی، انس نے اپنی والدہ اسماء کرن کو پڑھا کر نفسیات میں ماسٹرز کروا دیا۔

میٹرک کرنے کے بعد خاتون اسماء کی شادی ہوگئی اور وہ گھریلو ذمہ داریوں میں الجھ گئیں لیکن اس دوران اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکا شوق کم نہ ہوا، بڑا بیٹا انس انٹرمیڈیٹ میں آیا تو ماں نے بیٹے سے اپنے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواب کا اظہار کیا جس پرانس کالج سے پڑھ کر آنے کے بعد گھر پر ہی اپنی والدہ کو بھی پڑھانے لگا۔

اسماء کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے بس کچھ  کرنے کے لیے پکا ارادہ ہونا چاہیے۔ اسماء نے پی ایچ ڈی کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ایچ ڈی بھی کرنا چاہتی ہوں جس کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کرتی ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں