ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینئر صحافی ابوالحسنات سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک

کراچی: ایکسپریس ٹریبون کے ایڈیٹوریل کنسلٹنٹ ابوالحسنات مختصر علالت کے بعد 68 سال کی عمر میں نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد بلاک جے قلندریہ چوک کے قریب مسجد خیرالبشر میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحوم ابوالحسنات نے سوگواران میں  بیوہ، تین بیٹیوں اور بیٹے کو چھوڑا ہے، وہ گزشتہ 9 سال سے ایکسپریس ٹریبیون اخبار سے منسلک تھے اس سے قبل انھوں نے ڈان، مارننگ اسٹار، سعودی گزٹ اور دیگر اخبارات میں کام کیا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز محکمہ اطلاعات سے کیا۔ وہ ملنسار اور لوگوں کے دکھ درد میں کام آتے تھے، صحافی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ابوالحسنات کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا ان کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ابو الحسنات کا سوئم پیر کو عصر اور مغرب کے درمیان منعقد ہوگا، مردوں کے لیے مسجد خیر البشر میں جبکہ خواتین کے لیے ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 554/اے ، بلاک جے نارتھ ناظم آباد میں انتظام کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں