اواگادوگو(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد نے مسجد میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 نمازی شہید ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو کی مسجد میں مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 13 نمازی موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 3 زخمیوں نے اسپتال میں جان جانِ آفریں کی سپرد کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر 7 نمازی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ یہ مسجد پڑوسی ملک مالی کی سرحد کے نزدیک واقع ہے اور دہشت گردی کے واقعے کے بعد سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔پولیس نے واقعے کے بعد علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے تاہم حملہ آوروں کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے اور نہ ہی حملہ آور کو شناخت کیا جا سکا ہے۔ پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کرلیے ہیں۔واضح رہے کہ اس علاقے میں مالی سے سرحد عبور کرکے شدت پسند مسلح گروہ نے اپنا قبضہ جمالیا ہے جس کے باعث سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جب کہ فرقہ ورانہ فسادات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ہندوکش ہمالیہ میں پھر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، 1950 کے بعد سب سے طاقتور ’ال نینو‘ کا خدشہ لاحق
- عوام کو لگا مہنگائی کا ڈبل جھٹکا، سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ
- ’بدعنوانی کھا رہی ہے روزگار اور تنخواہ‘، بے روزگاری سے متعلق وزیر اعظم مودی کی تشویش پر ششی تھرور کا جواب
- سپرٹیک معاملے کی سماعت سے چیف جسٹس سوریہ کانت نے خود کو کیوں کیا علیحدہ؟
- شیئر مارکیٹ کریش: ایک ہی جھٹکے میں سرمایہ کاروں کے 5 لاکھ کروڑ روپے ڈوبے، سینسیکس میں 1800 پوائنٹس کی گراوٹ
