کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں مسلح افراد نے ضلعی گورنر راز محمد وزیری کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں گورنر ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلعی گورنر راز محمد وزیری تربیتی سیشن میں شرکت کے لیے کابل آئے تھے ۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تحصیل جغاتو کے ضلعی گورنر راز محمد وزیری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں گورنر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔کابل پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان فردوس فرامراز نے قاتلانہ حملے میں ضلعی گورنر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھیں گے جنہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔تین روز قبل افغان صوبے ہلمند میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں داعش ایشیا کے سربراہ عمر عاصم اپنے 6 دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا تھا۔ یہ افغان سیکیورٹی کی بڑی کامیابی سمجھی جارہی تھی۔واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی الیکشن کے بعد سے طالبان کے حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، امریکا کی جانب سے امن مذاکرات کے خاتمے کے اعلان نے صورت حال کو مزید کشیدہ کردیا ہے اور 17 برس سے جاری جنگ کے خاتمے کی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ہندوکش ہمالیہ میں پھر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، 1950 کے بعد سب سے طاقتور ’ال نینو‘ کا خدشہ لاحق
- عوام کو لگا مہنگائی کا ڈبل جھٹکا، سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ
- ’بدعنوانی کھا رہی ہے روزگار اور تنخواہ‘، بے روزگاری سے متعلق وزیر اعظم مودی کی تشویش پر ششی تھرور کا جواب
- سپرٹیک معاملے کی سماعت سے چیف جسٹس سوریہ کانت نے خود کو کیوں کیا علیحدہ؟
- شیئر مارکیٹ کریش: ایک ہی جھٹکے میں سرمایہ کاروں کے 5 لاکھ کروڑ روپے ڈوبے، سینسیکس میں 1800 پوائنٹس کی گراوٹ
