لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو طلوع آفتاب کے وقت سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث رات کو سروسز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم رات کو 3 بجے ہی جیل حکام سروسز ہسپتال انہیں لینے کیلئے پہنچ گئے۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے بنیادی ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن کی رپورٹس نارمل آئی ہیں، پنجاب حکومت کا آرڈر ہے کہ انہیں فوری طور پر جیل منتقل کیا جائے۔جیل حکام کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کے مطالبے کی سروسز ہسپتال انتظامیہ نے مخالفت کی، ڈاکٹرز نے کہا کہ مریم نواز کے مزید ٹیسٹ ہونا باقی ہیں، اس کے بعد ہی انہیں ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔ جیل حکام اور ڈاکٹرز کے درمیان کئی گھنٹے تک مریم نواز کی گرفتاری کے حوالے سے مذاکرات ہوتے رہے جس کے بعد طلوع آفتاب کے وقت ڈاکٹرز نے ہتھیار ڈال دیے اور مریم نواز کو ڈسچارج کردیا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی جیل حکام مریم نواز کو لے کر کوٹ لکھپت جیل روانہ ہوگئے۔مریم نواز کی دوبارہ جیل منتقلی سے پہلے ہی پولیس کی جانب سے سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی بلاکس کی سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- سپریم کورٹ آج عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت عرضیوں پر سماعت کرے گی
- راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں داخل، ٹھنڈ اور کہرے میں بھی اضافہ
- خلا میں روبوٹ نے خلابازوں کی مدد کے بغیر اینٹینا کا حصہ تیار کرلیا
- چیلنجز بڑھ گئے، پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ٹاپ ممالک میں شامل ہے، شزہ فاطمہ
- خلائی مخلوق پُراسرار پلان کے ساتھ انسانوں کے درمیان ہیں: سابق پینٹاگون کنٹریکٹر
