گرینڈ ہیلتھ الائنس کا لانگ مارچ عارضی طور پر ملتوی کرنے کا اعلان

پشاور: گرینڈ ہیلتھ الائنس نے 25 اکتوبر کے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اور وفاق کے گرینڈ ہیلتھ الائنس سے معاملات طے نہ ہونے کے باعث لانگ مارچ کو عارضی طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال و احتجاج جاری رہے گا، نجکاری کے خلاف تحریک آخری حد تک لے جائیں گے اور جلد لانگ مارچ کےلئے نئی تاریخ اور حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا کہ حکومت انتقام کی بجائے افہام و تفہیم کی پالیسی اختیار کرے، خیبر پختون خوا گرینڈ ہیلتھ الائنس کو وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے تاحال اسلام آباد میں احتجاج بھی نہ مل سکی ہے، صوبے بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند ہوئے آج ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اسپتالوں میں آنے والے مریض ایک ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پر مجبور ہیں، اسپتالوں میں احتجاجی ہڑتال کے باعث مختلف طبی سروسز کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ہوا ہے اور حکومت اور ڈاکٹروں کے مابین مذاکرات کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں