ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمشنر کراچی بلدیاتی افسران کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اختیارات پر سوالیہ نشان لگ گیا

ضلع شرقی، وسطی اور جنوبی میں سیکڑوں اشتہاری بورڈ اتارنے کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئے
ضلعی بلدیاتی اداروں کی ملی بھگت سے شہر میں غیر قانونی لگائے گئے اشتہاری بورڈ کیخلاف کارروائی تعطل کا شکار ہوگئی
کراچی (وقا ئع نگار خصوصی) کمشنر کراچی بھی ضلعی بلدیات کے بااثر افسران کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے، کمشنر کراچی احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام،ضلعی بلدیاتی اداروں کی ملی بھگت سے شہر میں میں غیر قانونی لگائے گئے اشتہاری بورڈ کے خلاف کارروائی تعطل کاشکار ہوگئی ہے، کمشنر کراچی نے 13نومبر کے روز 24گھنٹوں میں شہر بھر کی عمارتوں پر نصب غیر قانونی اشتہاری بورڈ اتارنے کے احکامات دیئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف لاکھوں روپے رشوت کے عوض ضلعی بلدیات شرقی،وسطی اور جنوبی کے میونسپل کمشنرز کی سرپرستی میں لگائے گئے سینکڑوں اشتہاری بورڈ زکو 24گھنٹوں میں ہٹانے کے کمشنر کراچی کی جانب سے احکامات دیئے گئے تھے تاہم 5روز گزر جانے کے باوجود تاحال کسی بھی بلدیاتی ادارے کے بااثر افسران نے اپنی حدود میں نصب کسی بھی بورڈ کے خلاف کارروائی نا کرکے کمشنر کراچی کے اختیارات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے یاد رہے 13نومبر کو کمشنر کراچی نے شہر بھر کی مختلف عمارتوں پر نصب دیوہیکل بورڈز پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اشتہاری بورڈز کو غیر قانونی قرار دے کر فوری طور پر اتارنے کے احکامات دیئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں