کراچی (اسٹاف رپورٹر) حب پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے اچانک بریک ڈائون کے باعث اتوار کو پھٹنے والی 66 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت مکمل کرلی گئی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر پھٹنے والی لائن کی فوری مرمت کا آغاز کر دیا گیا تھا متاثرہ لائن کی مرمت اور ضلع غربی کو پانی کی فراہمی کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ نے اضافی عملہ اور مشینری بھی فراہم کی تھی، اس سبب واٹر بورڈ کے عملے نے کسی وقفہ کے بغیر مرمت کا کام جاری رکھا اور لائن کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کے بعد پیر کو دن 10 بجے پانی کی معمول کے مطابق فراہمی شروع کر دی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے عظیم سائنسداں جگدیش چندر بوس کی 89 سال سے بند تجوری پر از خود لیا نوٹس
- مہنگائی اور بے روزگاری نہیں، حکومت کو راہل گاندھی کی آواز سے پریشانی ہے: کانگریس
- ڈاسنا جیل سے رہا ہوئے اعظم خان، استقبال کے لیے امنڈا حامیوں کا ہجوم
- ایس آئی آر کی مدت میں توسیع، جھارکھنڈ سمیت 7 ریاستوں میں 22 دسمبر کو شائع ہوگی حتمی ووٹر فہرست
- مہنگائی پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، طنزیہ کارٹون شیئر کر کے بھی اٹھائے سوال
