صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) حوثی ملیشیا نے یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں اسپتال اور اقوام متحدہ کے سیز فائر کنٹرول پوائنٹ پر گولاباری کرکے دونوں مراکز کو نقصان پہنچا یا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھس کے دارالحکومت چھوڑنے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق باغیوں کی جانب سے 3 گولے داغے گئے، جس سے اسپتال کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ ملیشیا کے نشانہ بازوں نے خامری چوکی کے قریبی مکانات سے کنٹرول پوائنٹ پر فائرنگ بھی کی۔ واضح رہے کہ خامری ان 5کنٹرول پوائنٹ میں سے ایک ہے، جو بحالی کی رابطہ کمیٹی نے کے تحت حدیدہ میں قائم کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں، پیپلز پارٹی کو ہچکچاہٹ کیوں ہے، طارق فضل چوہدری
- سرجیکل فضلے کی تلفی میں مبینہ بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے پمز میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا
- جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے عظیم سائنسداں جگدیش چندر بوس کی 89 سال سے بند تجوری پر از خود لیا نوٹس
- مہنگائی اور بے روزگاری نہیں، حکومت کو راہل گاندھی کی آواز سے پریشانی ہے: کانگریس
- ڈاسنا جیل سے رہا ہوئے اعظم خان، استقبال کے لیے امنڈا حامیوں کا ہجوم