نئی دہلی (آن لائن) بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما شسی تھرور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان، قائد اعظم محمد علی جناح اب بھی جیت رہے ہیں۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق شہریت ترمیمی ایکٹ پر متنازع ریمارکس بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شسی تھرور نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ محمد علی جناح جیت گئے بلکہ وہ اب بھی جیت رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر شہریت ترمیمی ایکٹ این بی آر اور این آر سی کو لیڈ کرے گا تو یہ محمد علی جناح کے دو قومی نظریے کے خطوط پر مبنی استوار ہو گا اور اگر ایسا ہوا تو آپ یہ کہہ سکیں گے کہ جناح کا نظریہ مکمل ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کے لاگو ہونے سے جناح کے اس نظریے کو تقویت ملے گی کہ مسلمان ایک علیحدہ ملک کے مستحق ہیں کیونکہ ہندو مسلمانوں کے حق میں نہیں ہو سکتے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- بھارت سمٹ: ’جمہوریت 2014 میں ہی ختم ہو گئی تھی‘، راہل گاندھی کا بی جے پی پر براہ راست حملہ
- ’400 پار کا نعرہ ہوا میں ایسا اُچھالا تھا کہ اب ہوا ہی زہر بن گئی‘، اے کیو آئی 400 کے پار پہنچنے پر جئے رام رمیش کا طنز
- کوٹا کے نیو میڈیکل کالج میں ایک اور زچہ کی موت، رواں ماہ 7 خواتین توڑ چکی ہیں دَم
- اٹلی کا میٹا کے خلاف ایکشن، بھاری جرمانہ عائد کر دیا
- بڈگام ریلوے اسٹیشن پر خراب گوشت کی ایک اور کھیپ ضبط