واشنگٹن (آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے آخر میں بھارت کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ بھارتی وزیر اعظم مودی سے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کریں گے۔دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازع پر وائٹ ہاؤس کی کاوشوں کے شکر گزار ہیں، بھارت اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے جو پائیدار امن کے لیے بہتر نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ امریکا طالبان ڈیل میں ہر ممکن سہولت کاری کریں گے، افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔اسد مجید کا کہنا تھا کہ ایران کا امریکا اور سعودی عرب سے تنازع افغان امن عمل کو مزید پیچیدہ کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- لڑکی نے الٹی کرنے کی کوشش میں کھانے کا کانٹا نگل لیا
- راجستھان پنچایت انتخابات کے نتائج سے خوفزدہ ایم پی حکومت نے کوآپریٹو کمیٹیوں کے انتخابات ملتوی کیے: کانگریس
- پنجاب کو برباد کرنے والے پھر ایک ساتھ آگئے، عوام انہیں جواب دیں گے: عام آدمی پارٹی
- آپریشن سندور کے دوران گجرات کے ساحل پر جاسوسی کر رہے تھے چینی سیٹلائٹ، مودی حکومت نے چین کو کلین چٹ دی: کانگریس
- یوپی میں بہت جلد سماجوادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کا اعلان ہوگا، سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت مثبت رہی: کانگریس