کراچی (اے پی پی)سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے لئے سندھ کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیمیں چودہ چودہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگی۔ گذشتہ روز سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز الحق نے سندھ کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مردوں کی ٹیم کا حمود الرحمن اور اریب حسین کو بالترتیب کپتان اور نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں علی شان، شاس غوری، عبدالباسط، علی رضا،غضنفر، محمد حسین، محمد خاور،محمد حمید، حامد خان، اویس ملک،کامل حیدر اور محمد ہنی شامل ہیں جبکہ خواتین ٹیم کی قرت العین اور حنا رفیق کو بالترتیب کپتان اور نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں سنمبل زاہرہ، سکینہ شبیر، کریمہ بانو، حمنہ مدثر، معصومہ اعجاز، زارا طاہر، شیزین فاطمہ، مومل خورشید، یمنہ سلطانی، ماہین علیم،رومہ عباس اور سارہ خان شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ منتخب ٹیمیں 27 فروری سے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام شروع ہونے والی قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کریں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’چوری چھپتی نہیں، کسی نہ کسی طرح قلعی کھل ہی جاتی ہے‘، رام مندر چندہ چوری معاملہ پر کانگریس پھر حملہ آور
- مستقبل کی جنگوں میں مصنوعی ذہانت کا کردار مسلسل بڑھے گا: سی ڈی ایس جنرل این ایس راجا سبرامنی
- ریزرویشن والی سیٹوں کے روٹیشن کا اختیار حکومت کے پاس ہے: سپریم کورٹ
- بلقیس بانو عصمت دری معاملہ: سپریم کورٹ نے دو مجرموں کی عمر قید کی سزا کی معطل، ضمانت بھی منظور
- این ڈی اے کو محض 320 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت، دو تہائی اکثریت حاصل کرنا آسان نہیں!