اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے بیان کو سمجھ سے بالا تر قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا تھا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پابندیوں سے ڈیجیٹل اکانومی کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ایلز ویلز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پابندی پاکستان کی جانب سے غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی بدقسمتی کی بات ہوگی، انتہائی متحرک سیکٹر میں مقامی جدت کو روکنا اچھا شگون نہیں، سوشل میڈیا اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے خواہاں ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے، برطانیہ اور سنگاپور میں سوشل میڈیا کے قوانین کیوں ا? رہے ہیں؟ فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیامیں سوشل میڈیا کو ریگولرائز کیا جا رہاہے، سوشل میڈیا کو ریگولرائز کرنیکی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون کا مقصد مثبت اظہار رائے یا سیاسی اختلاف کو دبانا نہیں بلکہ قانون لانیکا بنیادی مقصد صرف اور صرف شہریوں کا تحفظ ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ہندوکش ہمالیہ میں پھر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، 1950 کے بعد سب سے طاقتور ’ال نینو‘ کا خدشہ لاحق
- عوام کو لگا مہنگائی کا ڈبل جھٹکا، سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ
- ’بدعنوانی کھا رہی ہے روزگار اور تنخواہ‘، بے روزگاری سے متعلق وزیر اعظم مودی کی تشویش پر ششی تھرور کا جواب
- سپرٹیک معاملے کی سماعت سے چیف جسٹس سوریہ کانت نے خود کو کیوں کیا علیحدہ؟
- شیئر مارکیٹ کریش: ایک ہی جھٹکے میں سرمایہ کاروں کے 5 لاکھ کروڑ روپے ڈوبے، سینسیکس میں 1800 پوائنٹس کی گراوٹ
