اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سندھ پولیس نے محراب پور کے صحافی عزیز میمن کی موت کو طبعی قرار دے دیا۔ ایس ایس پی جامشورو ولی اللہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں صحافی کے قتل کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ایس ایس پی جامشورو کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر عزیز میمن کی موت طبعی ہے ،تفتیش کے لیے کیمرہ مین حراست میں ہے۔ایس ایس پی کے مطابق صحافیوں کے دباؤ پر قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے عزیز میمن کے مبینہ قتل کی تمام رپورٹس کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سندھ کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری کے قتل اور انہیں پولیس سیکیورٹی فراہم نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 16 فروری کو ضلع نوشہروفیروز کے شہر محراب پور میں سندھی چینل کے ٹی این کے رپورٹر عزیز میمن کی لاش نہر سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد قتل کے شبے میں ان کے ساتھی کیمرہ مین کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔مقتول صحافی عزیز میمن کو گذشتہ سال بلاول زرداری کے ٹرین مارچ کے دوران اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے ٹرین مارچ میں 200 روپے لے کر آنے والی خواتین کی اسٹوری کی تھی۔خبر کے بعد مقتول صحافی عزیز میمن کو دھمکیاں مل رہی تھیں جس کا اظہار انہوں نے کئی بار کیا بھی تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- دہلی میں آلودگی کا قہر برقرار، ہوا ہنوز زہریلی، آئندہ 24 گھنٹے حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ
- اندور کنسرٹ: ’کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے‘، دلجیت دوسانجھ نے کیوں سنایا راحت اندوری کا شعر؟
- محفوظ آبی بیٹریوں کی تیاری میں اہم پیشرفت، توانائی ذخیرہ کرنے کے نئے امکانات روشن
- مائیکروسافٹ کی اپنی تمام سروسز کی بحالی تصدیق
- جینسن ہوانگ کی حمایت میں ایک لاکھ سے زائد افراد میدان میں آگئے