ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرقرضے کی منظوری

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر مالیت کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قرضہ پاکستان کے پس ماندہ و غریب طبقے کی بہتری کے لئے معاون ثابت ہوگا۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ قرضہ سماجی تحفظ کے پروگرام اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :پیرس کلب نے پاکستان کا قرض مؤخر کردیا

اے ڈی بی کے مطابق قرضے سے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اورقرضے سے حکومت پاکستان اپنے ترقیاتی منصوبوں کے لئے درکار مالی وسائل و ضروریاتِ پوری کرسکے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں