ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کے نرخ میں اضافہ، قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ سے کم رہی

کراچی  : سونے کے نرخ میں اضافہ ہونے کے باوجود سونے کی قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ سے کم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1732 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 98 ہزار 200 روپے اور  فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 84 ہزار 191 کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں 6 ہزار روپے کم رہی۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1050 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 900 روپے 20 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں