کینبرا (جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بڑھتے دباؤ پر ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کر لیا، کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا باضابطہ فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے، انٹرنیشنل ایونٹ کے التوا سے بھارت کی ڈومیسٹک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا راستہ صاف ہو جائے گا۔ بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ اپنی لیگ کے حوالے سے مزید انتظار نہیں کرسکتے، ایونٹ کی تیاریاں شروع کر رہے ہیں، آسٹریلیا آئندہ برس اکتوبر میں ورلڈ کپ کا میلہ سجانے کا خواہاں ہے، ادھر بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) بھی بظاہر اگلے سال کے ایونٹ کی میزبانی سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں دکھائی دیتا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ رواں برس اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کو باضابطہ طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، جمعے کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں حتمی اعلان کردیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں برس انعقاد کیلیے بھارتی بورڈ کو وہ ونڈو مل جائے گی جس پر شروع سے ہی اس کی نظر تھی، اسی کی خاطر وہ آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ کے التوا کیلیے کوشش کر رہا ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ چونکہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال کافی تشویشناک ہے۔اس لئے ایونٹ کو یو اے ای یا سری لنکا منتقل کیا جا سکتا ہے، بھارتی ٹیم ستمبر میں محدود اوورز کے میچز کی سیریز کیلئے آسٹریلیا کا رخ کرے گا۔ آئی سی سی کی جمعہ کی میٹنگ میں ملتوی شدہ ٹورنامنٹ کو ری شیڈول کیے جانے کا امکان نہیں مگر کرکٹ آسٹریلیا کی خواہش ہے کہ اسے آئندہ برس اکتوبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی ملنا چاہیے،2021ء کا ایونٹ بھارت میں ہونا ہے اور بظاہر بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا میزبانی سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں لگتا، اس صورت میں آسٹریلیا کو میگا ایونٹ کی میزبانی کے لیے 2022ء تک کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آئی پی ایل رواں برس ہوئی اور آسٹریلوی ٹیم ستمبر میں انگلینڈ جاتی ہے تو پھرکھلاڑی وہاں سے ہی براہ راست بھارت، یواے ای یا سری لنکا آئی پی ایل میں شرکت کیلیے جا سکتے ہیں،اس صورت میں وہ ڈبل قرنطینہ سے بچ جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’پہلے ثبوت دکھائیے‘، عمران خان نے ممبئی پولیس کی رپورٹ پر اٹھائے سوال
- بابا صدیقی قتل معاملہ: ’ممبئی پولیس کارروائی نہیں، صرف نمائش کر رہی‘، بابا صدیقی کی اہلیہ شہزین کا سنگین الزام
- ’6 ریاستوں میں 10 کروڑ ووٹرس، ایس آئی آر میں صرف 1600 غیر ملکی ملے، تو لاکھوں نام کیوں حذف کیے گئے؟‘ کانگریس کا سوال
- پین کارڈ معاملہ: اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت، سزا معطل
- چندہ ’شری رام‘ کے نام پر آیا تھا، حساب بھی دینا ہوگا اور جوابدہی بھی طے کرنی ہوگی، خاموشی نہیں جواب چاہیے: جے رام رمیش