ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت حج وعمرہ کی ہدایت پر تمام عازمین حج کورونا وائرس کے تناظر میں اپنے اپنے گھروں میں 7روز کے لیے قرنطینہ ہوگئے۔ وزارت کے ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ رواں سال حج کے حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں حاجیوں کے لیے 7 روز تک اپنے گھروں میں تنہائی اختیار کرنا ضروری ہے۔ کورونا وائرس کے باعث اس سال صرف 10 ہزار عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے،جب کہ گزشتہ برس یہ تعداد 25لاکھ تھی۔ حج کرنے والوں میں 70 فیصد تعداد سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکین وطن کی ہے، جب کہ 30 فی صد سعودی شہری حج ادا کریں گے۔ حج کے انتظامات کے لیے خاص سیکورٹی فورس تعینات کی گئی ہے۔ سیکورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ مناسک کی ادائیگی کے دوران میں تمام مقدس مقامات کو مکمل حصار میں لیا جائے گا، تاکہ کوئی بھی غیر مجاز شخص ان میں داخل نہ ہوسکے۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ حج کے دوران میں مکہ مکرمہ میں اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے والے شخص پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گااور ممکنہ طور پر قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ یہ قانون 19 جولائی سے نافذ کردیا گیا ہے اور 2 اگست تک لاگو رہے گا۔ اس دوران اگر کوئی غیر مجاز شخص مکہ مکرمہ میں دوبارہ داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کو دُگنا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ ادھر وزارت داخلہ نے تمام شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ حج کے لیے جاری ہدایات کی پاسداری کریں۔ سیکورٹی افسر مسجد الحرام اور دیگر مقدس مقامات کی جانب جانے والی شاہراہوں پر فرائض انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’پہلے ثبوت دکھائیے‘، عمران خان نے ممبئی پولیس کی رپورٹ پر اٹھائے سوال
- بابا صدیقی قتل معاملہ: ’ممبئی پولیس کارروائی نہیں، صرف نمائش کر رہی‘، بابا صدیقی کی اہلیہ شہزین کا سنگین الزام
- ’6 ریاستوں میں 10 کروڑ ووٹرس، ایس آئی آر میں صرف 1600 غیر ملکی ملے، تو لاکھوں نام کیوں حذف کیے گئے؟‘ کانگریس کا سوال
- پین کارڈ معاملہ: اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت، سزا معطل
- چندہ ’شری رام‘ کے نام پر آیا تھا، حساب بھی دینا ہوگا اور جوابدہی بھی طے کرنی ہوگی، خاموشی نہیں جواب چاہیے: جے رام رمیش