ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کنگز پی ایس ایل 2020 کی چمپیئن

کراچی کنگز نے فائنل میں لاہور قلندرز کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کی چمپیئن ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے تمیم اقبال اور فخر زمان اوپننگ کے لیے میدان میں اترے جبکہ عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز کی ٹیم فیلڈنگ کرنے آئی۔

تمیم اقبال نے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے پہلے اوور میں ایک باؤنڈری کے ساتھ چار رنز بنائے، جس کے بعد دوسرے اوور میں فخر زمان نے محمد عامر کے خلاف ایک چوکا مارا۔

لاہور قلندرز نے ابتدائی 5 اوورز میں محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنا لیے تھے تاہم اس کے بعد دونوں بلے بازوں نے تیز کھیلنے کی کوشش کی۔

تمیم اقبال سست بیٹنگ کے بعد آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے، جنہوں نے 38 گیندوں میں 34 رنز بنائے اور 68 کے اسکور پر عمید آصف کی پہلی وکٹ بن گئے۔

لاہور قلندرز کے دلبر حسین اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بابراعظم کو شان دار کار کردگی پر پی ایس ایل کے فائنل اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

—فوٹو: ڈان نیوز

اس سے قبل ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ پریشر والے میچ میں پہلے بیٹنگ کر کے ہدف دینا چاہتے ہیں، جس طرح ہم مثبت کھیل رہے ہیں اس کو جاری رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں