حنا خواجہ کا بیٹی کی شادی میں رقص، ویڈیو وائرل

کراچی: اداکارہ و میزبان حنا خواجہ نے بیٹی کی شادی میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ہمسفر، چڑیل، باغی اور زندگی گلزار ہے جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کرنے والی حنا خواجہ بیات اکثر سنجیدہ موضوعات پر مبنی شو بھی کرتی نظر آتی ہیں اور اسی منفرد انداز کی وجہ سے انہیں کافی پسند بھی کیا جاتا ہے لیکن وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔
ان دنوں حنا خواجہ اپنی بیٹی نتاشا کی شادی میں مصروف ہیں، اسی ضمن میں انہوں نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بیٹی کی مہندی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر مادھوری اور ایشوریہ رائے کا مشہور بھارتی گیت ’ڈولا رے ڈولا رے‘ پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CI7lyLKBqQx/?utm_source=ig_embed
ویڈیو کے عنوان میں حنا خواجہ نے یہ بھی لکھا کہ جب آپ کی بیٹی کی شادی ہو رہی ہو اور وہ اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والی ہو تو یہ لمحات بہت ہی حسین ہوتے ہیں، میری دعا ہے کہ اپنی زندگی میں صحت، دولت، کامیابی اور خوشی ہمیشہ اُس کے ساتھ رہے۔