ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان: اسرائیل کے وحشیانہ ڈرون حملے اور گولا باری، باپ بیٹے سمیت 3 افراد شہید

لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے اور گولہ باری تھم نہ سکی، جنوبی لبنان میں اسرائیل نے 10 سے زائد فضائی حملے کئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی حملوں میں باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد شہید ہو گئے، لبنان کی وزارت صحت نے متعدد حملوں میں درجنوں افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیدا کے علاقے اللوبیہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 1 شخص شہید 1 زخمی ہوا، نبیطیہ میں اسرائیل کے لبنانی فوج کی گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

حزب اللہ کے لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 10 راکٹ فائر کیے گئے، مغربی الجلیل میں اسرائیلی سائرن بجائے جانے کی تصدیق ہوئی۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں