ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 60 سالہ بزرگ کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 60 سالہ بزرگ کشمیری کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے بارامولہ میں ملٹری آپریشن کی آڑ میں بزرگ کشمیری کو شہید کیا۔

دوسری جانب حریت رہنما مقبول بٹ کی37ویں برسی پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ سڑکیں بند ہیں۔

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 60 سالہ بزرگ شہید

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی اپیل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے کی گئی۔

واضح رہے کہ کشمیری رہنمامقبول بٹ کو11فروری کو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں