ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے چین کیخلاف حکمت عملی پر نظرثانی کیلیے ٹاسک فورس تشکیل دیدی

پینٹاگون: امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے خلاف حکمت عملی پر نظرثانی کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پینٹاگون کا دورہ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے خلاف حکمت عملی پر نظرثانی کے لیے پینٹاگون نے ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے، مجھے آج ٹاسک فورس سے متعلق بریف کیا گیا جب کہ وزیر دفاع آسٹن اس حوالے سے تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں امن اور اپنے مفادات کی خاطر عالمی سطح پر چین کی جانب سے آنے والے دنوں میں مزید نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس ملٹری اور سول قیادت پر مشتمل ہوگی جو آئندہ مہینوں میں اہم معاملات پر وزیر دفاع کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ٹاسک فورس کو نہ صرف حکومت کی تمام توجہ بلکہ کانگریس سمیت دیگر اتحادیوں کا تعاون بھی حاصل ہوگا، اسی طرح ہم چین کے خلاف چیلنجز سے نمٹ سکیں گے اور امریکی عوام کی جیت کو مستقبل میں یقینی بنائیں گے۔

امریکا: بغاوت میں شامل میانمار کےفوجی حکام پر پابندی عائد

Image outcome for امریکا: بغاوت میں شامل میانمار کےفوجی حکام پر پابندی عائد

امریکا نے میانمار میں فوجی بغاوت میں شامل فوجی حکام پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے میانمار کے فوجی حکام پر پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر کی منظوری دی، ان پابندیوں کے تحت میانمار کے فوجی لیڈروں، ان کے خاندان کے افراد اور ان سے وابستہ تمام کاروبار کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی امریکا میں رکھے گئے میانمار کے ایک ارب ڈالر کے سرکاری فنڈ تک ان کی رسائی کو روکنے کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ان کی انتظامیہ اس ہفتے پابندیوں کے دائرے میں آنے والے افراد کی نشاندہی کرے گی۔

واضح رہے کہ میانمار کے چند فوجی لیڈران روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی وجہ سے پہلے ہی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں