ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی پابندیوں کے باوجود ترکی کا روس سے میزائل خریداری جاری رکھنے کا اعلان

انقرہ: ترکی نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے باجود روس سے میزائل خریداری کا خریداری کا معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردوان کے ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی روس کے ساتھ ایس 400 دفاعی نظام کے حصول کا معاہدہ برقرار رکھے گا اور اپنے نیٹو اتحادی ملک امریکا سے یہ معاملہ گفت و شنید سےحل کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے روس سے ایس 400 میزائل خریدنے پر گزشتہ برس دسمبر میں ترکی پر پابندیاں عائد کردی تھیں جس پر ترکی کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے منگل کو ترکی کے وزیر دفاع نے کہا کہ تھا کہ ترکی جزوی طور پر ایس 400 دفاعی سسٹم کو فعال کررہا ہے جبکہ اس حوالے سے امریکا کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔

ترکی کے نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ابراہیم قالن کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع کے بیان کو پوری طرح سمجھا نہیں گیا۔ انہون ںے کہا تھا کہ جن امور پر اختلاف ہے ان پر بات چیت کی جائے گی تاہم کئی مسائل کا فوری حل متوقع نہیں ہے۔

ترکی اللہ کی مدد سے 2023 میں چاند پر قدم رکھ دے گا، صدر طیب اردوان

اس بات کا اعلان ترک صدر نے ایک تقریب میں کیا جس میں مسلم سائنسدانوں کی تصاویر آویزاں تھیں، فوٹو : فائل

انقرہ: صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ چاند تک پہنچنے میں اللہ ہماری مدد کرے گا اور ان شاءاللہ 2023 تک ہم چاند پر قدم رکھ دیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کا خلائی طیارہ مریخ کے مدار پر 9 فروری کو کامیابی سے پہنچ گیا ہے اور اگلے ہی روز ترک صدر نے بھی چاند پر مشن بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں جمہوریت کی صدی کا جشن چاند پر اتر کر منائیں گے۔ چاند تک پہنچنے میں اللہ ہماری مدد کرے گا۔

صدر طیب اردوان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کا پہلا مشن چاند پر 2023 میں اتر کر جھنڈا لہرائے گا جب کہ آئندہ 10 برسوں میں خلا میں نہ صرف مشن بھیجے جائیں گے بلکہ خلا میں ایک اسٹیشن بھی قائم کیا جائے گا۔

خلا کو مسخر کرنے اور چاند تک پہنچنے کی خواہشں کا اظہار ترک صدر نے ابھی کیا ہے تاہم 2018 میں خلائی ادارے ترکش اسپس ایجنسی کی بنیاد رکھ کر منصوبہ بندی پہلے سے ہی شروع کردی گئی تھی۔

علاوہ ازیں گزشتہ ماہ ہی ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی خلائی ٹیکنالوجی کے ادارے اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک سے گفتگو میں خلائی ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا تھا اور اس حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اگر صدر طیب اردوان اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو ترکی چاند پر پہنچنے والا پہلا اسلامی ملک بن جائے گا۔ فی الحال ترکی نے حال ہی میں اپنا ایک سیٹلائٹ بھی خلا میں بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات بھی چاند پر مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ پاکستان نے 2022 تک پہلے انسان بردار مشن کو چین کی مدد سے خلا میں بھیجنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں