ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم کو کچھ ہوا تو ہم پیپلز پارٹی کی طرح پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو متنازع بیان کے بعد تنقید کا سامنا ہے.
جاوید لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر خدا ناخواستہ مریم نواز شریف کو کچھ ہوا
تو ہم پیپلز پارٹی کی طرح پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ یہ پاکستان کے مستقبل کا مسئلہ ہے اور
ایک لیڈر کی زندگی کا ایشو ہے ،میں قبل اَز وقت کہہ رہا ہوں کہ
جب بی بی بے نظیر بھٹو کو جب ان خطرات کا اندازہ ہوا تھا تو اُنہوں نے نام لئے تھے
اور پھر اس کے بعد وہ حادثہ ہو گیا تھا ،مگر اُس وقت اُن کے ورثاء نے کہا کہ
“پاکستان کھپے”اگر خدا ناخواستہ مریم نواز شریف کو کچھ ہوا تو ہم پیپلز پارٹی
کی طرح پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس
میں ملوث ہوئے پاکستانی قوم ان کو کٹہرے میں لائے گی اور یہ بڑا حادثہ ہو جائےگا
،مشرقی پاکستان والا ری پلے مت کیا جائے اور پاکستان پر رحم کیا جائے۔

No associated posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں