امریکہ کے شہر نیو یارک کے گراؤنڈ زیرو پر ہفتے کو گیارہ ستمبر کے حملوں کی بیسویں برسی پر صدر جو بائیڈن اور سابق صدور، براک اوباما اور بل کلنٹن نے ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ اور رضا کاروں کے ساتھ مل کر ستمبر الیون میموریل پلازہ پر تقریب میں شرکت کی۔ ستمبر الیون میموریل پلازہ اسی جگہ قائم ہے جہاں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاور موجود تھے جو 11 ستمبر 2001 کے روز دہشت گرد حملوں میں تباہ ہو گئے تھے۔ ان حملوں میں لگ بھگ تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ان حملوں کی بیسیوں برسی ایسے موقع پر آئی ہے جب امریکہ کرونا وائرس کی وبا سے نبرد آزما ہے اور افغانستان سے امریکہ کا انخلا مکمل ہونے کے بعد طالبان کی حکومت دوبارہ آ چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’کِرشی بھون‘ میں موجود مسجد ہٹائے جانے سے متعلق مرکزی حکومت کے حلف نامے پر عمران مسعود برہم
- 90 سے زائد کالجز میں ایک ہی استاذ کا نام! این سی ٹی ای کی جانچ میں اہم انکشاف
- 2 سے زائد بچے پیدا کرنے والوں کو سزا دینے سے متعلق قوانین اب اپنی معنویت کھو چکے ہیں: سپریم کورٹ
- کیرالہ میں کم از کم اجرت بڑھانے اور بونس کا دائرہ وسیع کرنے کی تجویز
- سپریم کورٹ نے انسداد چائلڈ لیبر ایکٹ کی نگرانی کے لیے مرکزی حکومت کو خصوصی سیل بنانے کی ہدایت دی