ترکی: عراق میں داعش کے حملے کی مذمت

ترکی نے عراق کے صوبے دیالہ کے گاوں پر دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کی مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "کل رات صوبہ دیالہ کے گاوں پر دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں کثیر تعداد میں شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ” ہم اس منفور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم دوست اور برادر عراقی عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتےہیں۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے مغفرت کے طلبگاراور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے متمنی ہیں”۔

واضح رہے کہ دیالہ کے گاوں پر داعش کے حملے میں ایک عورت سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں