قومی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی،واقف شاہ کی دھواں دھار بیٹنگ

اسلام آباد(جسارت نیوز)اسلام آباد ڈس ایبلڈ نے ایبٹ آباد ڈس ایبلڈ کوسنسنی خیز اور دل چسپ مقابلے کے بعد18رنز سے شکست دے کر آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ آج پشاور ڈس ایبلڈ سے ہوگا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں اسلام آباد ڈس ایبلڈ نے ایبٹ آباد ڈس ایبلڈ کو 18رنز سے شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنائی ۔اسلام آبادڈس ایبلڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر168رنز اسکور کیے ۔ اس کی جانب سے عادل عباسی نے 39گیندوں پرپانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59رنز کی عمدہ اننگ کھیلی ۔نعمان نے 37، واقف شاہ نے 7گیندوں پر 19 جبکہ سلمان احمد اور عثمان پراچہ نے18-18رنز بنائے ۔ایبٹ آبادڈس ایبلڈ کی جانب سے عبدالسلام اور پذیر محمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،جواب میں ایبٹ آباد ڈس ایبلڈ 18.4اوورز میں 150رنز پر آئوٹ ہو گئی شاندار آل رائونڈ کھیل پر واقف شاہ کومین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔آج پہلے سیمی فائنل میں پشاورڈ س ایبلڈ کا مقابلہ اسلام آباد ڈس ایبلڈ سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں