ولی عہد ابوظبی کا ترکی میں پُرتپاک استقبال

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان ترکی کے سرکاری دورے پر بدھ کے روز انقرہ پہنچ گئے ، جہاں صدر رجب طیب اردان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہوائی اڈے آمد پر ترکی کے اعلیٰ حکام اور فوج کے ایک گھڑسوار دستے نے معززمہمان کوخوش آمدید کہا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ترک صدر نے ابوظبی کے ولی عہد کا اپنی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ عہدے داروں سے تعارف کرایا۔ واضح رہے کہ ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ برسوں کے دوران میں مختلف علاقائی امور پرسخت اختلاف رائے رہا ہے اور وہ علاقائی تنازعات میں دومختلف متحارب فریقوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ ترک ایوان صدر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنما ؤں کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ادھر امارات کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور ترکی تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے حکام نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ اس سے قبل 30 اگست 2021 کو ایک فون کال کے دوران ابوظبی کے ولی عہد اور صدر اردوان نے تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی مفادات کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاتھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں