سری لنکا: کشتی ڈوبنے سے 4بچوں سمیت 6افراد ہلاک

کولمبو: سری لنکا میں کشتی ڈوبنے کے باعث لاپتا افراد کی تلاش کی جارہی ہے

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 4بچوں سمیت6افراد ہلاک ہوگئے۔ سری لنکن بحریہ کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کشتی الٹنے کا واقعہ مشرقی علاقے میں پیش آیا۔کشتی الٹنے سے4بچوں سمیت 6افراد ہوگئے ،جب کہ امدادی کارروائیوں کے دوران 12افراد کوبچالیا گیا۔ڈوبنے والے کئی افراد لاپتا ہیں،جن کی تلاش جاری ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی گنجائش سے زائد افراد سوارہونے کے باعث الٹی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں