مقبوضہ کشمیر: چوبیس گھنٹوں میں پانچ شہادتیں
سرینگر ( ساوتھ ایشین وائر)
مقبوضہ کشمیر میں ضلع اننت ناگ کےسریگفوارہ کے،علاقے کلان میں فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک حریت پسند کو شہید کردیا گیا جبکہ ایک اور عسکریت پسند کے وہاں موجود ہونے کی اطلاع ہے۔
آئی جی پی کشمیر کے مطابق انکاونٹر میں شہید حریت پسند کی شناخت کاڈی پورہ کے رہنے والے فہیم بھٹ کی حیثیت سے کی گئی۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا گیا ہے کہ فہیم بھٹ نے کچھ روز قبل ہی آئی ایس جے کے میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ بجبہاڑہ پولیس سے وابستہ اے ایس آئی محمد اشرف کے قتل معاملہ میں بھی فہیم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع اننت ناگ میں موبائیل اور انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے، کے کلان سریگفوارہ علاقہ میں فورسز نے ہفتہ کی شام تلاشی کارروائی شروع کی۔
واضح رہے کہ ہفتے کو فورسز نے شوپیاں اور ترال علاقے میں چار مقامی حریت پسندوں کو شہید کیا