صرف مقبوضہ کشمیر میں 20کشمیری شہید کئے گئے
سرینگر (ساوتھ ایشین وائر)
ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں جاری علیحدگی پسند تحریکوں میں اگست 2022کے دوران 27 مختلف واقعات میں 37افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، جن میں11عام شہری، 7فورسز اہلکار اور 19علیحدگی پسند شامل ہیں۔
ان تحریکوں میں کام آنے والے زیادہ افراد کی تعداد مقبوضہ جموں وکشمیر سے ہے۔ جہاں اگست 2022میں15مختلف واقعات میں 20کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔
ساوتھ ایشین وائر نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اگست2022میں 4عام شہری اور16حریت پسندشہید ہوئے۔ اس کے علاوہ 6سیکورٹی اہلکار بھی اپنی جان سے گئے۔مقبوضہ کشمیر میں اگست کے دوران دھماکوں کے تین واقعات میں2فورسز اہلکار اور 2شہری زخمی ہوئے۔
ہلاکتوں کے دوسرے واقعات انڈیا کے علاقوں تری پورہ ، نواپاڈا(اوڈیشہ)،ڈانتیواڈا،بیجاپور،نارائن پوراورسکما(چھتیس گڑھ)،(بالا گھاٹ)بھوپال، آسام کے ضلع تنسکیا میں پیش آئے۔
انڈیا میں اگست کے دوران 52واقعات میں 81افراد کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ صرف مقبوضہ کشمیر میں 118 واقعات میں 258 افراد گرفتار ہوئے۔
ہندوستان میں سال 2022کے دوران208واقعات میں 313افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔جن میں 76عام شہری،195علیحدگی پسند،اور 42فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔جن میں سب سے زیادہ واقعات مقبوضہ کشمیر میں پیش آئے۔2022کے دوران ہندوستان میں ان تحریکوں کے حوالے سے ہونے والے 90دھماکوںکے واقعات میں 150افراد زخمی، جبکہ 82افراد مارے گئے۔
مقبوضہ کشمیر میں سال 2022کے دوران 119واقعات میں 24عام شہری اور 151حریت پسند جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 28فورسزاہلکار ان واقعات میں کام آئے۔