ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

۔ 9 مئی واقعے کے ذمہ داران کو قوم معاف نہیں کرے گی،  آرمی چیف

روالپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے،  پوری قوم کو سپاہی عمران شہید پر ناز ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان کے حوالے سے جنرل سید عاصم منیر نے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز، جوانوں، پولیس کے شہداء کے لواحقین سے خطاب کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ شہداء جنہیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی، اُنکی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل سپاہی عمران شہید کی بیٹی کے ویڈیو بیان نے قوم کو اشکبار کر دیا تھا جس میں اس نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی، سپاہی عمران 12 اپریل 2022 کو انگور اڈہ وزیرستان میں شہید ہوئے تھے، مرحوم کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان سے تھااور ورثاء میں بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں